Categories
Uncategorized

ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد بابراعظم نے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پیچھے چھوڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی رینکنگ میں بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی اب نویں نمبر پر موجود ہیں۔ویرات کوہلی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے مارنوس لابوشنے دنیا کے نمبرون بلے باز، انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور کین ویلیمسن ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں محمد رضوان سترویں، فواد عالم اٹھارہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ عابد علی بیسویں نمبر، اظہر علی کی چوبیس  ویں اور اسد شفیق بیالیس ویں پوزیشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔