ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے والے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی رپورٹس کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے انہیں سفر کی اجازت دے دی۔

گزشتہ ماہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران عابد علی کو دل کی تکلیف پر کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر کو دو ہفتے تک ڈاکٹرز نے کراچی میں ہی زیر نگرانی رکھا جس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ کرائے گئے۔ ڈاکٹرز نے کرکٹر کے ٹیسٹوں کی رپورٹس حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے انہیں سفر کی اجازت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عابد علی اب لاہور جائیں گے جہاں کیلئے ڈاکٹرز نے انہیں پلان دے دیا ہے۔ وہ لاہور میں بھی ری ہیب کریں گے۔