ایک زمانہ تھا جب ہر طرف ویرات کوہلی کا نام تھا ، ان کی بیٹنگ اتنا کمال تھی کہ ہر طرف ریکارڈ ہی ریکارڈ بنتے گئے ، ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ ، ون ڈے کرکٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نمںر ون پوزیشن پر آ گئے ،

دور دور تک ان کے مقابلے کا کوئی کھلاڑی نہیں تھا ، مگر قدرت نے پاکستان کو بابر جیسا کھلاڑی دیا ۔ جس نے بڑے بڑے ریکارڈ توڑ دیا ۔ کرکٹ کی ہر فارمیٹ آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگا ۔ اب کرکٹ کی ہر فارمیٹ میں چھایا ہوا ہے ، بابر اعظم نے اتنے کم وقت کمال کر دیا ، بڑے بڑے ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔
بابر اعظم نے کرکٹ کی ساری فارمیٹس ، ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ویرات کوہلی کی بادشاہت چھین لی۔ ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن پر تھے ، مگر بابر اعظم نے پیچھلے سال وہ پوزیشن چھین لی ، بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں بھی نمبرون پوزیشن پر آ گئے۔ ساؤتھ افریقہ اور اندیا کے درمیان ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ، وہ 8 سے ناویں نمبر پر چلے گئے ، بابر اعظم نے آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی۔ تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ، بابر اعظم ٹی ٹونٹی میں نمبر ون ، جبکہ ویرات کوہلی گیارویں پوزیشن پر ہیں ، بابر اعظم ون ڈے میں بھی نمبر ون پر ہیں ، جبکہ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم آٹھویں نمبر پر ہیں ، جبکہ ویرات کوہلی ناویں نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم نے کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔