Categories
Uncategorized

پی ایس ایل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ، 4 بڑے کھلاڑی شرکت کیلئے تیار

پاکستان سپر لیگ کو اب چار چاند لگنے والے ہیں ، پہلے ان کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں کھیلنے سے معزرت کر لی تھی، مگر اب سارے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے رازی ہو گئے ہیں ،

ان کھلاڑیوں میں ساؤتھ افریقہ کے ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں ، ، ڈیوڈ ملر اور بلے باز ڈیوڈملر اور فاسٹ بولر کگیسوربادا ڈی کاک اور نورٹجے جیسے کھلاڑی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ خود کو پی ایس ایل کے لیے دستیاب کرائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ کونٹم ڈی کاک بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کریں گے۔ کرکٹ بورڈ جلد ہی ان کھلاڑیوں سے رابطہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی مزانسی سپر لیگ کینسل کر دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے یہ تمام کھلاڑی پاکستان ڈپر لیگ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تمام فرنچائز کو پلانٹینم کیٹگری میں 7 کھلاڑی پیک کرنے کی اجازت دی تھی۔ 7 اور 8 جنوری کو ہونے والے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ان کھلاڑیوں کو پیک کیا جاتا ہے یا پھر ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں کیلئے علیحدہ ڈرافٹ ترتیب دیا جاتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ کوشش ہے کہ کسی طرح بڑے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شامل کیا جائے ، تاکہ کرکٹ بحالی میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔