Categories
Uncategorized

قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کوچ نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مکی آرتھر کے بعد ٹیم مینجمنٹ ٹک نہیں پائی . مکی کے بعد جتنی بھی کوچز آئے وہ اکثر تنقید کا نشانہ رہے.  مصباح اور وقار یونس نے تھوڑا وقت تو گزارا ٹیم کے  ساتھ مگر ان سے کافی کھلاڑی ناخوش نظر آئے. 

ان کے بعد کچھ عرصے تک تو ٹیم بغیر کوچز کے کھیلتی رہی.  پھر بورڈ کو خیال آیا کہ ٹیم کا تو کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہے اس لیے پھر معزز کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک سریز کےلیے کنٹریکٹ کیا.

اطلاعات ہیں کہ اب ثقلین مشتاق نے بھی اپنے  کنٹریکٹ میں اضافہ نہیں کیا  اپنی مدت بھی مکمل ہونے سے چند دن قبل ہی انھوں نے استعفی دے دیا ہے . یاد رہے کہ ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے.  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی اب غیر ملکی ہیڈ کوچ لگانے کی تیاری کر رہا ہے. کچھ ہی دن میں درخواستیں وصول کی جائیں گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔