Categories
Uncategorized

محمد حفیظ نے جاتے جاتے محمد عامر کو 1000 وولٹ کا جھٹکا دے دیا

پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کچھ روز قبل انِٹرنیشنل  کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا.  محمد حفیظ 218 ون ڈے انٹرنیشنل,  119 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستانی کی نمائندگی کی ہے. 

اس کے علاوہ 32 میچز میں انھوں نے ٹیم کی قیادت بھی کر رکھی ہے. محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی  2018 میں مستعفی ہو چکے تھے. انھوں نے پاکستان کے لیے کئی میچ وننگ اننگ کھیلی ہیں.

محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ  پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ فکسنگ کرنے والے لوگوں کا پہلے بھی سخت مخالف تھا اب بھی سخت مخالف.  اپنی ریٹائرمنٹ کے دوران فکسنگ کی بات کرنا دراصل محمد حفیظ کا محمد عامر کو نشانہ بنانا تھا.  حفیظ کا فکسنگ کرنے والوں کو دوسرا چانس نہ دینے سے مراد محمد عامر ہو سکتے ہیں جنہیں دوسرا چانس دیا گیا تھا.  اس کے علاوہ محمد حفیظ نے بتایا کہ انھوں نے بورڈ سے بھی درخواست کی ہے کہ فکسنگ کرنے والوں کو مزید چانس نہ دیا جائے مگر رمیز راجہ نے ان کی بات نہیں سنی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔