Categories
Uncategorized

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر محمد حفیظ کی اہلیہ کا ردعمل بھی آگیا

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ نے شوہر کے اس فیصلے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے ٹوئٹر پر کرکٹر کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس میں جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو میں اُس وقت  کافی جذباتی تھی۔

انہوں نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، نازیہ نے خود کو حفیظ کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی نمبر 1 پرستار  پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔