Categories
Uncategorized

‘تین سال تک کپتان رہا ہوں، منہ کھولا تو بہت سے لوگ منہ چھپاتے پھریں گے ، سرفراز احمد کا دبنگ بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سابق سلیکٹر توصیف احمد کو متنبہہ کیا ہے کہ وہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے

کا ملبہ مجھ پر ڈالنے سے گریز کریں۔ان کا کہناتھا کہ تین سال پاکستان کا کپتان رہا اور کئی میٹنگز میں کمرے میں بہت ساری باتیں ہوتی تھیں، منہ کھولا تو کئی لوگوں کو منہ چھپانے میں مشکل پیش آئے گی ،توصیف احمد غیر ذمے دارانہ گفتگو سے گریز کریں۔

پیر کو کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپانسر شپ تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میرا پاکستان ٹیم میں واپس آنا نا ممکن نہیں، پی ایس ایل میرا ہدف ہے پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں آمد خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔