Categories
Uncategorized

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو کہیں کا نہ چھوڑا ، تاریخ رقم کر دی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے ، پہلے ٹیسٹ میچ کا کھیل اختتام پذیر ہو چکا ہے ، بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ،

پہلی اننگز میں 328 رنز بنائے ، ظاہری طور پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش 150 پے آؤٹ ہو جائے گی ، مگر بنگلہ دیش نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ، پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ، 458 رنز بنائے ، اور نیوزی لینڈ کی اوپر 130 رنز کی لیڈ لے لی ، نیوزی نے دوسری اننگز میں کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ پوری ٹیم ہی 169 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے 42 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔

‏نیوزی لینڈ میں ایشیائی ٹیمیں جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر بنگلہ دیش نے مائونٹ مانگونئی میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرلی،دوسری اننگز میں عبادت حسین نے6وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردارنبھایا،بنگلہ دیشی ٹیم سابقہ ناقص کارکردگی کے سبب دبائو کا شکار تھی اس فتح سے حوصلے بلند ہو گئے ہوں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں اس وقت شکیب الحسن ، تمیم اقبال اور مستفیض الرحمن نہیں کھیل رہے ، مگر بنگلہ دیش نے اس کے باوجود نیوزی لینڈ کو ہر لحاظ سے دھو ڈالا ، اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔