Categories
Uncategorized

پی سی بی نے سالانہ ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سالانہ ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فاسٹ باؤلر کو سال کی سب سے متاثر کن کارکردگی، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، اور

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ محمد رضوان بھی سال کی سب سے بہترین کارکردگی،

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قیمتی کرکٹر کی کٹیگریز میں نامزد ہوئے ہیں۔ حسن علی کو سال کی سب سے متاثرکن کار کردگی، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قیمتی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابراعظم ایک بار پھر اس کٹیگری میں نامزد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ وہ سال کے بہترین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی فہرست میں بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

فواد عالم سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ حارث رؤف کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئرکی کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔