Categories
Uncategorized

بڑے سپر سٹار کھلاڑی پی ایس ایل کی بجائے ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے چلے گئے

ویسے اگر دیکھا جائے تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھرپور کوشش کر رہا کہ پاکستان سپر لیگ کو ایک عالمی معیار کی لیگ بنائی جائے ، تا کہ کہ بڑے بڑے کھلاڑی باقی لیگز چھوڑ کر پاکستان کرکٹ لیگ کھیلیں ، مگر ایسا نہیں ہو پا رہا۔

کافی سارے بڑے کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ پی ایس ایل کی بجائے بڑے بڑے کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے چلے گئے ۔ جو کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں سلیکٹ نہیں ہو سکے وہ بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے جائیں گے۔

سٹار کھلاڑی جن میں معین علی ، آئن مورگن ، فاف ڈوپلیسی ، کرس گیل ،اور جمی نیشم شامل ہیں ، یہ تمام سٹار کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی بجائے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ دن پہلے ایک انتہائی اہم قدم اٹھا ہے ، جس میں کرکٹ بورڈ نے فرنچائز کو یہ اجازت دے دی ہے ، کہ وہ 7 بڑے کھلاڑی ، پلانٹینم کیٹگری میں شامل کر سکتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز نے پلاٹینم کیٹگری کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ امید ہے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں دنیا کے تمام بڑے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔