Categories
Uncategorized

محمد حسنین نے بیگ بیش لیگ میں تباہی پھیر دی ، دھماکے دار آغاز

پاکستانی کھلاڑی اس وقت آسٹریلین بیگ بیش لیگ میں چھائے ہوئے ہیں ، ‏پاکستانی کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی نے لیگز میں ان کی ڈیمانڈ بڑھا دی ہے،بگ بیش میں اس بار کئی کھلاڑی

ایکشن میں ہیں،انھیں اس سے آسٹریلیا میں کھیلنے کا اچھا تجربہ بھی حاصل ہوگا.جس کا مستقبل میں فائدہ ہو سکتا ہے , اس وقت بیگ بیش لیگ میں کافی سارے پاکستانی کھلاڑی کھیل رہے ہیں ، اور زبردست پرفارمینس کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو بھی آفر ہوئی تھی مگر دونوں نے ورک لوڈ کی وجہ سے معزرت کر لی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کل اپنا بیگ بیش لیگ کا پہلا میچ کھیلا ، اور پہلے ہی میچ میں دھماکے دار باولنگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ محمد حسنین نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ ‏محمد حسنین نے آج بگ بیش کے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں اڑا دیں،آسٹریلیا کی پچز پر نوجوان پیسر کی صلاحیتیں مزید نکھر جائیں گی۔ محمد حسنین کو ہمیشہ اسکواڈ کا حصہ تو بنایا جاتا ہے ، مگر ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا ، اگر اسے قومی ٹیم میں موقع دیا جاتا تو وہ یہ پرفارمینس پاکستان کیلئے دے رہے ہوتے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے