Categories
Uncategorized

چیمپئن ٹرافی 2025 کی تیاری ، پر فضا مقام پر ایک شاندار سٹیڈیم بنے گا ، اجازت مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جب سے رمیز راجہ بنے ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ میں کافی مثبت تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں ، پاکستان کرکٹ کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا جو سٹرکچر تھا

وہ کافی حد تک تبدیل ہو چکا ہے ، رمیز راجہ نے آتے ہیں کم تنخواہ والے کرکٹر کیلئے اضافی تنخواہوں کا اعلان کیا ، تا کہ اچھے لڑکے نکل کر سامنے آئیں ، رمیز راجہ نے پاور ہٹر کوچ کا ایک نیا عہدہ متعارف کروایا دیا ہے ، اور نئے کوچ کی تلاش جاری ہے ، تاکہ قومی ٹیم میں پاور ہٹر کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔۔

اب رمیز راجہ نے ایک اہم قدم اٹھا دیا ہے ، اب اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم بنے گا ، رمیز راجہ نے نئے سٹیڈیم کا اعلان گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ، رمیز راج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اعظم عمران خان نے نئے سٹیڈیم بنانے کی اجازت دے دی ہے ، اور نئے سٹیڈیم کیلئے فنڈز بھی جاری ہو گئے ہیں۔ رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ سٹیڈیم 2025 سے پہلے پہلے مکمل ہو جائے گا ، یاد رہے 2025 میں چیمپئن ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔ اس وقت تک یہ سٹیڈیم بھی تیار ہو جائے گا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔