Categories
Uncategorized

پاکستان کے ہر دل عزیز کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا.! آخر ایسا کیوں کیا.؟ حیران کن وجہ بتا دی

قومی ٹیم کے سٹار آل رائونڈ ر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، کہا کہ اب اپنی فیملی کو ٹائم دوں گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے بتایا کہ 18 سال پہلے خوبصورت سفر کا آغاز کیا، ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا، اچھی کار کردگی دکھانے کی کوشش کی۔

آخری ورلڈ کپ جوکھیلا تو اس میں میری خواہش پاکستان کے فاتح سکواڈ میں شامل ہونا تھا ، اس کے علاوہ مجھے کوئی لالچ نہ تھا ،ورلڈ کپ میں بھارت سے جیتنے کی خواہش پوری ہوئی،

آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے میں اپنے لڑکوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ، پاکستان ٹیم کی جیت ہمیشہ میری جیت ہو گی۔ میں نے جو بھی کرکٹ کھیلی اس سے مطمئن ہوں،

پاکستان کیلئے کھیلنا بڑے اعزاز کی بات ہے ، فینز نے 18 سالہ کیریئر میں ہر جگہ سپورٹ کیا، میں نے کبھی پیسہ کمانے کا نہیں سوچانہ ہی کبھی فیئرویل میچ کا خیال آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔