Categories
Uncategorized

بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے انوکھا ترین ریکارڈ قائم کردیا

آسٹریلین ٹی 20 لیگ(بگ بیش) میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ محمد حسنین بگ بیش میں ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعزاز کسی باؤلر کے پاس نہیں تھا۔

محمد حسنین نے اپنے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز دئیے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ محمد حسنین نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا تھا جبکہ دوسری اور تیسری گیندوں پر وکٹیں حاصل کیں جبکہ چوتھی گیند بھی ڈاٹ ہوئی، پانچویں گیند پر پھر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اوور کی آخری گیند پر بھی کوئی رن نہیں بنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔