Categories
Uncategorized

میں اس پاکستانی کھلاڑی کو بیگ بیش لیگ میں شامل کرنے پر بہت خوش ہوں۔۔ آسٹریلین سٹار ایڈم گلکرسٹ

پاکستان کے ہارڈ ہٹنگ بلے باز فخر زمان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے برسبین ہیٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔31 سالہ کھلاڑی کچھ دن پہلے آسٹریلیا روانہ ہو گئے تھے۔ برسبین ہیٹ اس سال بہت خراب رہی ہے۔

کیونکہ اس نے سات میچوں میں صرف دو میچز جیتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر کو ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمینس کی وجہ سے بیگ بیش لیگ کا حصہ بنایا ، امید کی جارہی ہے فخر زمان برسبین ہیٹ کا کی ہارتی ہوئی ٹیم میں جان ڈال دیں گے ، اور میچ جتوانے میں مدد کریں گے۔

آسٹریلین سٹار کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ نے فخر زمان کو برسبین ہیٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ برسبین ہیٹ نے اب ہی بہترین کھلاڑی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے ، امید ہے فخر زمان اس ٹیم میں جان ڈال دے گا۔ واضح رہے کہ بہت سے پاکستانی اس وقت بی بی ایل 11 کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔ شاداب خان سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ محمد حسنین سڈنی تھنڈر سکواڈ کا حصہ ہیں۔ حارث رؤف، احمد دانیال اور سید فریدون میلبورن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔