Categories
Uncategorized

ہربھجن سنگھ نے مہندرا سنگھ دھونی اور بھارتی کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام عائد کردیا

بھارت کے سابق آف سپنر ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے لمبے عرصے تک ٹیم سے باہر رہنے میں کرکٹ بورڈ ملوث تھا۔

ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011 کے بعد زیادہ وقت ٹیم سے باہر رہے،جس میں کرکٹ بورڈ کا ہاتھ ہے اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھی اس میں ملوث ہیں۔

ہر بھجن سنگھ نے چند روز قبل ہی ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ہربھجن سنگھ کا شمار بھارت کے کامیاب ترین باؤلرز میں ہوتا ہے،انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنا لوہا منوایا۔

ہر بھجن سنگھ نے بھارت کی جانب سے اپنا آخری میچ 2016 میں کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے