Categories
Uncategorized

بہترین کھلاڑی کون ، انڈین کرکٹ ویب سائٹ پر مقابلہ ، دو پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ہر میدان میں چھائی ہوئی ہے ، پوری دنیا پاکستانی کھلاڑیوں کی کھل کر تعریف کی جارہی ہے ، سال 2021 پاکستان

کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بہترین سال رہا ہے ، اس سال پاکستان کی پوری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو اپنے تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، بیٹنگ کی بات کی جائے تو بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد حفیظ اور آصف علی چھائے رہے ، جبکہ باؤلنگ کو دیکھا جائے تو شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، حارث رؤف اور حسن آگے نظر آتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھارت کی کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک ٹریکر نے اپنے آفیسشل فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے اوپر ایک سروے کروایا ، جس میں دنیا کو بہترین کرکٹر کو شامل کیا گیا ، کرک ٹریکر نے اس سروے میں سوال کیا کہ دنیا کے دو بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں ، اس سروے میں 16 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ، جس میں ، آئرن فینچ ، مچل اسٹارک ، پیٹ کیومس ، کین ولیمسن ، جمی نیشم ، ، جوز بٹلر ، جوئے روٹ ، بن اسٹوکس ، شکیب الحسن ، نیکولس پارن ، روہت شرما ، جسپریت بھمرا ، محمد رضوان ، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے پیچھے چھوڑ دیا ، اس سروے میں 10 لاکھ سے اوپر لوگوں نے حصہ لیا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اس سروے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، اور اس سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔