Categories
Uncategorized

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات! وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جدید ترین سٹیڈیم بنانے کی منظوری دے دی، بڑی خبر

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی تعمیر 2025ء تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔