Categories
Uncategorized

روہت شرما جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کپتان کا اعلان کر دیا گیا

بھارتی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

نجی ٹی وی جیو کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق حال ہی میں ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بنائے جانے والے روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریٹ بمرانائب کپتان ہوں گے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم آف دی ایئر میں3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اوپنر کے طور پر روہت شرما اور ڈیموتھ کورونا رتنے کو منتخب کیا گیا ہے۔

مڈل آرڈر میں مارنس لبوشین، جو روٹ اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے۔وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ، اسپنرز روی چندرن ایشون اور اکشر پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے،پیس بیٹری میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور کائیل جمیسن شامل ہیں۔فواد عالم نے سال میں 3 سنچریز اور 2 ففٹیز سمیت 571 رنز بنائے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے47 اور حسن علی نے 41 شکار کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے