دنیا ئے کرکٹ میں ایک نیا ٹرنڈ چل نکلا ہے کہ کرکٹرز وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے کئی عرصے تک سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں. ایسا ہی فیصلہ جنوبی افریقہ کے ایک بہترین 29 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کونٹن دی کاک کی طرف سے لیا گیا ہے. ڈی کاک نے گزشتہ روز جمعرات کے دن پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے وہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں.

ڈی کاک نے کہا کہ یہ بالکل بھی کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے جس پر میں بہت آسانی سے پہنچا ہوں گا. انھوں نے کہا میں نے یہ سوچنے میں کافی وقت لگایا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بغیر میرا مستقبل کیسا ہوگا اور اب مجھے زندگی میں کس چیز کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے جب کہ میں اور میری بیوی ساشا اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں
انھوں نے کہا کہ میرا خاندان میرے لیے سب کچھ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہماری زندگی کے اس نئے دلچسپ باب کے دوران ان کے ساتھ رہنے کے لیے وقت اور جگہ ہو۔ ڈی کاک نے کہا کہ وہ اب بھی جنوبی افریقہ کے لیے محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے “مکمل طور پر پرعزم ہیں اور دستیاب رہیں گے.