جب سے لیگ کرکٹ کا رواج دنیا میں عام ہوا ہے تب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی. ایسا ہی کرکٹرز کا ہے جتنا زیادہ جس کرکٹر کی اہمیت بڑھتی اتنا زیادہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بجائے لیگ کرکٹ کو ترجیح دیتا ہے.

لیگ کرکٹ کی بنیاد بگ بیش سے شروع ہوئی تھی . بگ بیش ایک ایسی لیگ ہے جس میں کھیلنا ہر چھوٹے بڑے کرکٹر کا خواب ہے. بگ بیش میں حصہ لینا کھلاڑی اپنے لیے ایک بڑا اعزاز سمجھتے ہیں.
بگ بیش میں صرف پاکستان کے 6 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں. کیونکہ بگ بیش میں صرف ان کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا ہے جو اعلی درجے کی پرفارمنس رکھتے ہوں. ذرائع کے مطابق فخرزمان چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے جو بگ بیش لیگ کا رواں سیزن کھیلیں گے. فخرزمان بگ بیش کے رواں سال سیزن میں ٹیم برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے. جبکہ فخر زمان سے قبل باقی پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔