Categories
Uncategorized

میرے لئے بھمرا سے زیادہ ایک پاکستانی باؤلر خطرناک تھا۔ آسٹریلین سٹار کھلاڑی سٹیو سمتھ

پاکستانی باؤلرز کو ہمیشہ سے ہی سہرہ جاتا رہا ہے ، مگر خود پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی قدر نہیں کی۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام گرام کے اوپر آسٹریلین بلے باز سٹیو سمتھ نے اپنے چاہنے والے

شائقین کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔ انہوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اوپر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیئے ، ایک مداح نے ان سوال کیا کہ وہ کون سا باؤلر ہے جس کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو مشکل پیش آئی ، یا پھر گھبراہٹ کا شکار ہوئے۔

سٹیو سمتھ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ویسے تو کافی سارے باولر ایسے تھے ، جن کا سامنا کرتے ہوئے کافی مشکلات پیش آئیں ، جن میں ڈیل اسٹین ، جسپریت بھمرا ، ٹم ساؤدی ، مگر محمد عامر ان میں سے سب سے زیادہ با صلاحیت باؤلر ہیں ، محمد عامر کا سامنا کرتے ہوئے ہمیشہ مجھے مشکلات رہی ہیں ، اور وہ کافی دفعہ مجھے آوٹ کر چکے ہیں ، سٹیو سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ ، جسپریت بھمرا بھی اچھے اور خطرناک باولر ہیں ، مگر میں سمجھتا ہوں محمد عامر ان سے زیادہ باصلاحیت اور خطرناک باولر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے