Categories
Uncategorized

قائد اعظم ٹرافی، فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

قومی کرکٹر اور قائد اعظم ٹرافی میں خیبر پختون خوا کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فخر زمان نے گزشتہ روز قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے آخری دن  اننگز بریک کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کھانا کھایا۔

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان کو حقیقی قلندر قرار دیا۔

فخر زمان کی ویڈیو پر صارفین تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ہیرو کہہ رہے ہیں اور ان کی عاجزی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے پانچویں بار قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے، کے پی نے دو سال میں لگاتار پانچ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اپنے نام کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔