Categories
Uncategorized

پی ایس ایل 7، شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون کےشائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے پی ایس ایل میچزکےحوالےسے100فیصدتماشائیوں کوسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت  دے دی ہے۔تاہم صرف وہی افراد سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے جن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہوگی۔

این سی اوسی نے اس حوالے سے وفاق،صوبوں اورپی سی بی کومراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہوگا۔پی ایس ایل سیون کا آغاز جنوری کے آخری ہفتے میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔