Categories
Uncategorized

قائداعظم ٹرافی، بہترین بلے باز، باؤلر اور وکٹ کیپر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، محمد ہریرہ کو بھی محنت کا پھل مل گیا

قائداعظم ٹرافی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نادرن کے محمد حریرہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے ،انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 58 کی اوسط سے 986 رنز بنائے،جس میں ایک ٹرپل سینچری بھی شامل ہے۔

بہترین باؤلر کا ایوارڈ جنوبی پنجاب علی عثمان کے نام رہا،انہوں نے 9 میچز کے دوران 43 وکٹیں حاصل کیں۔ روحیل نذیر کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 32 کی ایوریج سے 458 رنز بنائے 18 کی اوسط سے 10 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔