Categories
Uncategorized

حارث رؤف جیو پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کا ڈرامہ دیکھنے لگے سٹوری پر تصویر شیئر کر دی

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو مایا علی نے اپنا مداح بنا لیا ہے۔

حارث رؤف اس سے قبل بھی مایا علی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اب انہوں نے مایا علی کے نئےڈرامے کی ایک اسٹوری بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

حارث رؤف نے جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’جو بچھڑ گئے‘ کا ایک سین شیئر کیا اور ساتھ بتایا کہ وہ ’جو بچھڑ گئے‘ دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش کی تاریخ پر عکس بند کیا گیا میگا ڈرامہ سیریل ’جو بچھڑ گئے‘ کا آغاز 12دسمبر سے ہوا تھا، گزشتہ اتوار اس ڈرامے کی تیسری قسط نشر کی گئی۔

یہ کہانی وطن کے جانثاروں کی سرفروشی کی داستان ہے جو تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔

ایکشن، سسپنس اور جذبات سے بھر پور کہانی میں ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے