بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز سنچری اسکور کر کے میچ پر بھارت کی گرپ مضبوط کر دی۔

ساؤتھ افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل مسلسل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ لوکیش راہول 122 رنز بنا کر ابھی بھی کریز پر موجود ہیں۔
انہوں نے بطور اوپننگ بیٹسمین ساؤتھ افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ سنچریاں اسکور کر کے پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین سعید انور کا ان ممالک میں چار سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ان چار ممالک میں جس ایشین بیٹسمین کو بطور اوپنر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے وہ بھارت کے سنیل گواسکر ہیں جنہوں نے سینا ممالک میں 8 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں۔