Categories
Uncategorized

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمںٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں صرف کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔

محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم کو فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالینز کےہاتھوں شکست ہوئی تاہم محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں300وکٹیں مکمل کرلیں۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز سے وابستہ فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جس پر لکھا تھا ’’ محمد عامر ۔ 300 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں‘‘۔

محمد عامر نے کیپشن میں لکھا ’ہر چیز کیلیے اللہ کا شکر ہے‘۔

واضح رہے پی ایس ایل 7 کے لیے کراچی کنگز نے محمد عامر کو پلیئرز کیٹیگری میں تنزلی کے ساتھ پک کیا جس پر محمد عامر نے اعتراض کرتے ہوئے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا تاہم بعد میں ان کے مینجمنٹ کے ساتھ معاملات طے پاگئے اور وہ دوبارہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔