Categories
Uncategorized

ماں اپنی اولاد کو سب کچھ سیکھاتی ہے سوائے اپنے بغیر جینے کے۔۔ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏ماں اپنی اولاد کو سب کچھ سیکھاتی ہے سوائے اپنے بغیر جینے کے، اللہ پاک شعیب بھائی آپ کے درد کو کم کرے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔