Categories
Uncategorized

قائداعظم ٹرافی فائنل: قومی ٹیم کے مستقبل کے سپر سٹارز حیدر علی اور محمد ہریرہ کی پارٹنرشپ! حیدر علی کی خوبصورت کور ڈرائیو کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا فائنل خیبر پختون خواہ اور نادرن کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

دوسرے دن پر نادرن کے اوپنرز حیدر علی اور محمد ہریرہ نے شاندار پارٹنرشپ بنائی۔

ان دونوں ہی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے مستقبل سٹارز کہا جا رہا ہے۔

محمد ہریرہ جو کے ٹورنامنٹ میں ٹرپل سینچری بھی بنا چکے ہیں فائنل کی پہلی اننگز میں انہوں نے ہاف سینچری بنائی وہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ حیدر علی جو کہ قومی ٹیم سے بھی کھیلتے ہیں اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں وہ 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے دوران انہوں نے خوبصورت کور ڈرائیو ماری ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔