Categories
Uncategorized

شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ٹوئٹر پر سابق کپتان وسیم اکرم سمیت مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔وسیم اکرم کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے