Categories
Uncategorized

بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات جانیے

پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے مبینہ طور پر ذاتی وجوہات کی بنا پر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قابض پاکستانی کپتان بابراعظم نے بگ بیش لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکراتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی ہے۔

سٹار بلے باز جنہوں نے موجودہ کورونا پروٹوکول کے تحت بائیو سیکیور ببل ماحول میں گزشتہ تین ماہ گزارے ہیں، اگلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق بابراعظم نے ابھی تک این او سی کے لیے درخواست نہیں دی جس کے باعث ان کا ذہن تبدیل ہونے تک اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ اس سیزن میں بگ بیش میں کھیلتے نظر آئیں گے کیوں کہ وہ پہلے ہی 3 مہینے گھر سے دور گزار چکے ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان نے بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس سال بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

انہوں نے اس کے بجائے آن فیلڈ ایکشن سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ،محمد حسنین، آل راؤنڈر شاداب خان اور لاہور قلندر کے نوجوان لیگ سپنر سید فریدون اور تیز گیند باز احمد دانیال نے بگ بیش لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور وہ اس سال بی بی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔