Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور شاہکار کھلاڑی مل گیا ، سارے ریکارڈ توڑ دیئے

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، مگر پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو موقع نہیں دیا جاتا ، مگر کچھ کھلاڑی ایسے ہوتے ہیں ، جو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، ان کو موقع دینا لازمی ہے ، کیونکہ ایسے کھلاڑی پاکستان کا مستقبل ہیں ، اور آگے چل کر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، ایسا ہی ایک شاہکار کھلاڑی پاکستان کو مل گیا ہے ، محمد ہریرا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دھوم مچا دی، ایک ہی اننگز میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کے محمد ہریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی،  محمد ہریرہ نے اسٹیٹ بینک گراونڈ پر بلوچستان کیخلاف ٹرپل سنچری اسکور کی۔ محمد ہریرہ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس سے پہلے 17 سال کی عمر میں جاوید میانداد نے ٹرپل سنچری اسکور کی تھی ، مگر محمد ہریرہ نے یہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ ہریرہ نے اپنی اس اننگز میں 343 گیندوں کا سامنا کیا ، اور 311 رنز بنائے ، ان کا سٹرائیک ریٹ 90.67 رہا ان کی اس اننگز میں 40 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد ہریرہ سابق سابق کپتان شعیب ملک کے بھتیجے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔