Categories
Uncategorized

شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں بڑی ٹیم کو جوائن کرلیا

قوم کرکٹر شاداب خان بگ بیش لیگ  میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے  نظر آئیں گے ، شاداب نے بگ بیش لیگ  کی اہم ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدہ کرلیا۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا کہ شاداب خان بگ بیش لیگ کے بقیہ میچوں میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلیں گے اور لیگ کے اختتام تک اسی ٹیم کیساتھ کھیلیں گے ۔

واضح رہے کہ شاداب خان  2017 میں بھی بی بی ایل میں برسبین ہیٹ کی جانب سے  کھیل چکے ہیں ۔ شاداب کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف  میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرینگے جبکہ محمد حسنین ، احمد دانیال اور سید فریدون بھی بی بی ایل کی مختلف ٹیموں سے معاہدہ کر چکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔