Categories
Uncategorized

دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد کیا عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو تین سے چھ مہینے تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا ، اس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ وہ کبھی کرکٹ کھیل بھی پائیں گے یا نہیں۔

عابد علی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر حمید اللہ نے ٹیسٹ کرکٹر کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں انہیں مکمل آرام کرنا ہوگا اور تین سے چھ ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ تین سے چھ ماہ کے بعد عابد علی کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ ان ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد ہی عابد علی کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کچھ معلوم ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ تین روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن میں سے ایک میں پرسوں اور دوسری میں آج سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔