Categories
Uncategorized

اس غیر ملکی کوچ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔۔ رمیز راجہ نے خوشخبری سنا دی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہاہے کہ میتھیو ہیڈن نے مستقبل میں بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ، پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات لیناچاہتے ہیں اور ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیے ۔

رمیز راجہ نے ثقلین مشتاق، میتھیوہیڈن اور ورنن فلینڈر کی گلوبل ایونٹ میں کارکردگی کی تعریف کی البتہ کہا کہ کوچ ملکی ہونی چاہیے یا غیر ملکی اس کا فیصلہ نہیں کیا ہے ، کنڈیشن کے حساب سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہناتھا کہ کوچز کے ساتھ لمبےکنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہمیں کوچز کی نہیں بلکہ سپشلسٹ کی ضرورت ہو گی ، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہو گی ۔ان کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹیم میں پراثر شخصیت بن چکے ہیں ، مدتوں بعد پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن بناہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔