Categories
Uncategorized

مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے!کل میرا ایک اور پروسیجر ہونا ہے۔۔ دل کی تکلیف میں مبتلا کرکٹر عابد علی نے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہے، بدھ کو ایک اور پروسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے بتایا کہ ان کا بدھ کو بھی ایک اور پراسیجر ہونا ہے جس کیلئے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے دل کی اینجیو پلاسٹی اور اینجیو گرافی کرکے ایک وال میں سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے جب کہ دوسری شریان میں سٹنٹ آج ڈالا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔