Categories
Uncategorized

وہ دن رات محنت کرتا تھا، اس نے سوشل میڈیا پر نہیں کرکٹ پر توجہ دی! بوم بوم آفریدی نے محمد رضوان کی کھل کر تعریف کر دی

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سماء ٹی وی چینل پر انٹرویو دیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی سپر سٹار محمد رضوان کی بھی کھل کر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مینٹل بہت سٹرانگ ہیں۔

محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ رضوان کو صرف ان کے صبر کا صلہ ملا ہے، ان کی بطور انسان کچھ عادتیں بہت پسند ہیں، وہ دن رات محنت کرتا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر نہیں کرکٹ پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں کچھ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا انہیں ٹیم میں جگہ دلوائے گا جبکہ ایسا نہیں ہے رضوان کو پتہ تھا کہ ان کی پرفامنس انہیں کرکٹ کھلوائے گی۔ اس نے کبھی شکایت نہیں کی وہ بس محنت کرتا رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔