قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان سے ایک خاتون مداح نے کپتان بابر اعظم کا رشتہ مانگ لیا۔
شاداب خان کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں ٹوئٹر پر چاہنے والے ان کے ایک جواب کے منتظر تھے وہیں ایک خاتون مداح کے ٹوئٹ نے شاداب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
خاتون مداح نے شاداب خان کے بنائے ’آسک شاداب‘ کا استعمال کرتے ہوئے شاداب خان سے کہا کہ مجھے جواب نہیں بابر اعظم کا رشتہ چاہیے، شاداب خان میرے لیے یہ کام کردیں۔