Categories
Uncategorized

سابق کپتان شاہد آفریدی کو نجی ٹی وی چینل نے بڑے عہدے سے نواز دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی کو نجی ٹی وی چینل نے بڑے عہدے سے نواز دیا ، شاہد آفریدی کو معروف چینل سماء نیوز نے ڈائریکٹر اسپورٹس کاعہدہ دیا ہے۔ اس طرح اب شاہد خان آفریدی سما ٹی وی کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس حوالے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں جہاں سے میں ملک کے مستقبل کے ہیروز کو آگے لا سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ تک ہی ٹیلینٹ محدود نہیں ہے بلکہ مختلف کھیلوں کے اتھلیٹس بھی ملک میں موجود ہیں جنہیں ضروری سپورٹ دی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔