Categories
Uncategorized

انڈیا کا پاکستان کرکٹ کے خلاف ایک اور بڑا کارنامہ پکڑا گیا

بھارت آغاز سے ہی پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے خلاف روڑے اٹکاتا رہا ہے.  جب بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کارکردگی میں  بہتری کی طرف جاتی تو انڈیا کو یہ چیز بہت کھٹکتی  ہے.  دونوں ملکوں میں شدید اختلاف کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس پر انڈیا نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے.  حالانکہ کھیل  دلوں کو ملانے کا ذریعہ ہیں,  خوشیاں لانے کا ذریعہ ہوتے ہیں. مگر انڈیا نے کھیل تک کو بھی نہیں چھوڑا اسے بھی اپنی سیاست سے نتھی کر دیا.

دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیشنل نیوز چینل بی بی سی نیوز نے اپنی ایک نیوز میں انکشاف کیا ہے  کہ انڈیا میں پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے والے تین لوگوں کو دو مہینوں سے اس لیے جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے تھے.  مکار انڈیا نے معصوم لوگوں کو صرف پاکستان ٹیم کے سپورٹ کرنے پر دو مہینوں سے انھیں جیل میں بند کر رکھا ہے.  حالانکہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو انڈین ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں مگر پاکستان کی طرف سے ایسا کوئی عمل کبھی نہیں کیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔