Categories
Uncategorized

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کرکٹر کا آسمان کو چھونے والا ورلڈ ریکارڈ جو آج تک کوئی کھلاڑی نہ توڑ سکا

پاکستان کی سر زمین ہر طرح کی  بولرز پیداکرنے  کے حوالے سے بہت مشہور ہے.  کیونکہ پاکستان نے دنیا کو بولرز کہ بہت ساری ورائٹی فراہم کی ہے.  وسیم اکرم,  شعیب اختر,  وقار یونس جیسے کئی لیجنڈ پیسرز پاکستان کی سرزمین پر پیدا ہوئے.  مگر پاکستان میں ہمیشہ سے اچھےبلے بازوں کا فقدان رہا ہے.  سوائے چند ایک کے پاکستان کے پاس کوئی پائے کا  بلے باز نہیں آیا.  اس کے برعکس ایسا بھی نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس بیٹنگ ٹیلنٹ بالکل بھی نہ ہو.

محمد یوسف پاکستان بیٹنگ کا ایک ایسا نام ہے جن کا  دفاع کرتے ہوئے  بولر کانپ جایا کرتے تھے.  محمد یوسف دنیا کے ایسے سپر سٹار بلے باز رہ چکے ہیں جن کے انداز کو پوری دنیا  نقل کیا کرتی تھی.  پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بھی آسمان کو چھوتا ورلڈ ریکارڈ ابھی تک کوئی بلے باز نہیں توڑ سکا.

محمد یوسف کا صرف 19 اننگز میں 1788  رنز کا ورلڈ ریکارڈ ابھی تک دنیا کا کوئی بھی بلے باز نہیں توڑ سکا.  جوکہ انھوں نے 2006 میں بنایا تھا.  ایک سال میں  بہت ہی کم اننگز میں اتنا زیادہ رنز سکور کرنا ان کے لیے ایک بڑے اعزازسے کم نہیں ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے