Categories
Uncategorized

میں بیٹنگ میں اس پاکستانی کھلاڑی کو فالو کرتا ہو , ایشون

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور انڈیا کاتھا.  تمام سابق کھلاڑیوں کا اس بات سے اتفاق تھا کےانڈیا کی ٹیم  جتنا مضبوط ہے اس کو پاکستان کبھی شکست نہیں دے سکے گا. کیونکہ انڈیا پاکستان سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہارا تھا.    مگر  حقیقت اس کے بالکل برعکس رہی پاکستان نے اس بار سارے ریکارڈ توڑے انڈیا کو ایسے برے طریقے سے شکست دی کہ انڈیا اپنا منہ چھپاتا پھر رہا تھا.

انڈیا کے خلاف بابراعظم اور محمد رضوان نے انڈیا کی بینڈ بجا دی تھی.  معروف انڈین آل راؤنڈر روی چندرن ایشون اسی دن سے محمد رضوان کے دیوانے ہوچکے ہیں.  اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ میں اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے پاکستانی بلے بازمحمد رضوان کو فالوکرتا ہوں. کیونکہ ان کی بیٹنگ تکنیک مجھے کسی اور بلے باز میں نظر نہیں آتیں.  مزید بات کرتے ہوئے ایشون کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ان بلے بازوں میں ہیں جو گیند کو کھیلنے سے پہلے اس کی پوری جانچ کرتا ہے. 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔