Categories
Uncategorized

پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کے لیے ایک نیا اہم رول متعارف کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل  کے ساتویں سیزن کی تیاریاں کا آغاز کر دیا ہے.  جس کے لیے ابتدائی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے.  پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آغاز اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے سے ہوگاجبکہ اختتام فروری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا.  کرکٹ بورڈ نے فر نچائز کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے الرٹ کر دیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز ز کی خواہش پر انھیں  ریلیف دینے کےلیے سکواڈ سلیکشن میں ایک نیا رول متعارف کرایا ہے.  نئے رول کے مطابق اب تمام فرنچائزز کو اجازت ہوگی کہ وہ سکواڈ کے علاوہ دو اضافی کھلاڑی ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر منتخب کر سکیں گے.  اس کے علاوہ فرنچائز کو اس بات کی بھی اجازت ہوگی  کہ دو اضافی  کھلاڑیوں میں ایک غیر ملکی کھلاڑی  بھی منتخب کر سکیں گے.  اضافی کھلاڑیوں کو سکواڈ کے کسی بھی کھلاڑی سے بعد میں تبدیل کیا جا سکے گا. جبکہ سکواڈ سے پھر ایک کھلاڑی ریزرو لسٹ میں ڈالنا ہوگا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔