Categories
Uncategorized

تین ماہ بعد گھر آنے پر بیٹیوں نے ثقلین مشتاق کا کیا حال کیا؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے تین ماہ مسلسل گھر سے دور رہنے کے بعد جب گھر پہنچے تو بچوں نے درگت بنا دی ۔

ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹیاں ان کے سر کے بالوں اور داڑھی پر چھوٹے کلپس لگا رہی ہیں جب کہ سابق سپنر بیٹیوں کی اس محبت پر پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد 3 ماہ بعد گھر لوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ ثقلین مشتاق نے ماضی میں بھی ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر کی تھی جب ان کی بیٹی نے ان کا میک اپ کر کے لڑکیوں کے نقلی بال لگائے تھے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔