Categories
Uncategorized

رضوان ، رضوان ، رضوان ، محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا

رضوان اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر شمار کیے جا رہے ہیں ، رضوان ایک ایسے کھلاڑی بن چکے ہیں ، جو ناممکن کو ممکن کر دیکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، چاہے دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہو ، محمد رضوان پرفارمینس کرتے دیکھائی دیتے ہیں ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ان کی شاندار پرفارمینس کو پوری دنیا میں سراہا گیا ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی ان کو سپر مین رضوان کے نام سے بلاتا ہے ، ورلڈ کپ کے بعد محمد رضوان یہ دوسری ٹی ٹونٹی سیریز کھیل رہے ہیں ، اور دونوں سیریز میں مین دی سیریز قرار پائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنائے ، وہ ایک سال میں 2000 ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔‏رواں سال محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کیا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو ہزار سے رنز بنانا کوئی معمولی بات نہیں،انھوں نے ٹیم کو کئی میچز بھی جتوائے،طبعیت خراب ہونے کے باوجود بھی میچز کھیلے،پی سی بی کو ان کو اس بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈ دینا چاہیے تاکہ حوصلہ افزائی ہو۔ کرکٹ کی دنیا کے تمام کھلاڑیوں نے کھل کر محمد رضوان کی تعریف کی ، ٹوئیٹر کے اوپر رنز مشین محمد رضوان ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔