Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹونٹی میں بڑا کارنامہ ، نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کیا ، اور اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی کلین سویپ کر دیا۔ آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ، ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، اور پاکستان کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا ، ویسٹ انڈیز کی طرف سے نیکلس پارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ، اور 37 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ بظاہر یہ ایک اچھا ٹارگٹ لگ رہا تھا ، مگر بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے مشکل ٹارگٹ کو آسان کر دیا ، اور پاکستان نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی دنیا میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے ، جس نے سال 2021 میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سال 2021 میں 21 ٹی ٹونٹی میچ جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان وہ واحد ٹیم نے جس نے ایک سال میں 21 ٹی ٹونٹی جیتے ہیں ، اس سال انڈیا نے 16 اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے 15 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی میچ جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔