Categories
Uncategorized

برطانوی خاتون کرکٹر سارہ ٹیلر کو محمد رضوان کا انتظار بے چین کرنے لگا

سابق انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر محمد رضو ان کی بلے بازی کی مداح نکلیں ، پاکستانی کھلاڑی سے بیٹنگ سیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کرنے لگیں۔

تفصیل کے  مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم سیسکس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے محمد رضوان کے معاہدے پر سابق انگلش وویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتی، یہ ایک بہترین سائننگ ہے۔رضوان انگلش کاؤنٹی کا زیادہ تر حصہ کھیلیں گے، وہ اپریل میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سیسکس کو جوائن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے