Categories
Uncategorized

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستانی باؤلرز کی لمبی چھلانگ

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت چھائی ہوئی ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ، چاہے وہ ٹی ٹونٹی ہو ، ون ڈے کرکٹ ہو یا پھر ٹیسٹ کرکٹ پاکستانی کھلاڑی زبردست پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے داد وصول کی ، اب پیچھلی دو سیریز میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کو برے طریقے سے شکست سے دوچار کیا۔ بیٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم شاندار کھیل پیش کر رہے ہیں ، دونوں کو دیکھا جائے تو ہر میچ میں 50 سکور کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ بیٹر تو آگے ہیں ہی باؤلرز بھی اب پیچھے نہیں رہے۔

اگر باؤلرز کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور شاداب خان اگے دیکھائی دیتے ہیں ، مسلسل پرفارمینس دیکھانے کے بعد ائی سی سی رینکنگ میں باؤلرز ٹاپ پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ کی بات کی جائے تو حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی جوڑی چھائی ہوئی ہے ، نئی آئی سی سی رینکنگ کے مطابق دونوں کھلاڑی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں ، شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں ، جبکہ حسن علی نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ، کافی عرصے بعد دو پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔